BNC OFFICAL WEBSITE

 ریکوڈک معاملے پر سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے ، مولانا واسع

 ریکوڈک معاملے پر سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے ، مولانا


واسع

*کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے پر کوئی سودا بازی قابل قبول نہیں ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ 73کے آئین کے تحت صوبو ں کو ان کے وسائل پر اختیارات دئیے جائیں ، ریکوڈک کے معاملے پر بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نہیں بنائی جاتی گئی تو جے یو آئی کو کوئی اور کمیٹی قابل قبول نہیں ہے ، وزیراعلی بلوچستان پر ریکوڈک کے معاملے پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ وفاق بلوچستان کے وسائل پر سودا بازی نہ کریں صوبے کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا واسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام نے صوبے کے وسائل پر نہ پہلے سودا بازی کی اور نہ اب کریں گی ۔ جمعیت علماء اسلام عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بات چیت کے لئے تیار ہے مگر جس طرح ریکوڈک کے معاملے پر وفاق نے ڈرامہ بازی شروع کی ہے اسے تسلیم کریں گے اور نہ ہی اس معاہدے کو قبول کیا جائے گا ۔ وزیراعلی بلوچستان سے ریکوڈک سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی مگر ہم نے واضح کردیا کہ ریکوڈک کا معاملہ صرف ہمارے جماعت کا نہیں بلکہ پورے صوبے کے عوام اور سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہے جب تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بلوچستان کا معاملہ ہے اور اس مسئلے پر جب تک یہاں کے سیاسی قیادت کو اعتماد اور اسٹیئرنگ کمیٹی میں صرف اور صرف یہاں کے سیاسی قیادت اور اراکین کو شامل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم کسی بھی معاہدے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کا معاملہ صرف اور صرف بلوچستان کا ایشو ہے اور جب تک یہاں کے عوام سیاسی قیادت اور منتخب نمائندے مطمئن نہیں ہوں گے اس وقت تک اس معاہدے کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے اور ریکوڈک کے معاملے پر وفاق کی بجائے یہاں کے سیاسی قیادت اور اسٹیئرنگ کمیٹی میں صرف اور صرف بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو شامل کیا جائے پھر آگے بات ہوسکتی ہے اور نہ ہی اس طرح معاہدوں کو نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ آئندہ ہی تسلیم کریں گے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم