BNC OFFICAL WEBSITE

 صوبائی حکومتی ظلم و نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی و بیروزگار تلے پس رہی ہے، جمال شاہ کاکڑ*

 *عوام حکومتی ظلم و نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی و بیروزگار تلے پس رہی ہے، جمال شاہ کاکڑ*



*کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ 20فروری تا10مارچ تک بلوچستان میں 5ورکرز کنونشن ہونگے،عوام حکومتی ظلم ونااہلی کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری تلے پس رہی ہیں ملکی حالات نازک ہے معیشت تباہ،مہنگائی عروج پر ہے امن وامان کی صورتحال خراب ہے مسلم لیگ(ن) اس نازک صورتحال میں عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی،مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ،مکران، رخشان،ژوب اور نصیرآباد ڈویژن میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کیاجائے گا جس میں تمام عہدیداران،کارکنان اور مہنگائی تلے دبی ہوئی عوام شرکت کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی اجلاس کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کاآن لائن میٹنگ ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مریم اورنگزیب،رانا ثناء اللہ،امیر مقام،شاہ محمد شاہ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بلوچستان سے جمال شاہ کاکڑ نے شرکت کی۔جس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ لانگ مارچ کیلئے تمام صوبے بھرپور تیاری کرینگے اس سلسلے میں 20فروری کو نصیرآباد ڈویژن میں ورکرز کنونشن منعقد ہوگا 20فروری سے 10مارچ تک بلوچستان بھر میں 5ورکرز کنونشن میں جو کوئٹہ،مکران،رخشان اور ژوب ڈویژن میں منعقدہونگے ورکرز کنونشنز میں مرکزی قیادت بھی شرکت کرینگے جس میں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیلئے عوام کی موبلائزیشن کی جائے گی انہوں نے کہاکہ عوام ظلم کی چکی میں پھس رہی ہے مسلم لیگ(ن) صوبے بھر میں عوامی ورکرز کنونشن منعقد کریگی جس میں عوامی مسائل اجاگر کریگی،انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) لانگ مارچ کیلئے بھرپور تیاری کریگی،مرکزی قیادت کی جانب سے تمام صوبائی صدور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لانگ مارچ میں عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرے اس سلسلے میں بلوچستان میں ہر ڈویژن میں ورکرز کنونشن منعقد کیاجائے گا جس میں تمام عہدیداران،پارٹی کارکن اور مہنگائی سے تنگ عوام شرکت کریگی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تیاریاں شروع کی جائیں ملکی حالات نازک ہے معیشت تباہ،مہنگائی عروج پر ہے امن وامان کی صورتحال خراب ہے مسلم لیگ(ن) اس نازک صورتحال میں عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں اور مسلم لیگ(ن) پلیٹ فارم سے شرکت یقینی بنائیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post