BNC OFFICAL WEBSITE

 موجودہ حکومت نے جس طرح وسائل کا ضیاع کیا اسے تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،سردار سربلند جوگیزئی*

 *موجودہ حکومت نے جس طرح وسائل کا ضیاع کیا اسے تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،سردار سربلند جوگیزئی*



*کوئٹہ/کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حْسین شاہ، وزیر اطلاعات سعید غنی اور وزیر آبپاشی جام خان شورو سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان اور میڈیا کوآرڈینیٹر بلوچستان حیات خان اچکزئی،ندیم خان بھی موجود تھے۔سندھ کے صوبائی وزراء نے نصیرآباد میں کامیاب جلسے کے انعقاد پر پی پی پی بلوچستان کے وفد کو مْبارکباد دی اور اسلام آباد کے لانگ مارچ کے حوالے سے خصوصی گْفتگو بھی کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہناتھا کہ ملک بھر کے عوام کی نظریں 27فروری کے لانگ مارچ پر مرکوز ہیں پی ٹی آئی نے ملکی وسائل اور دولت کا جس طرح ضیاع کیا ہے اسے تاریخ میں یاد رکھا جائیگا ملک میں گزشتہ ساڑھے تین سال سے بد ترین حکومت رائج ہے جس نے معیشت کی تباہی، مہنگائی کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا پی ٹی آئی نے عوام سے جو جھوٹے وعدے کئے تھے انکی قلعی بھی کھل چکی ہے اب عوام موجودہ حکومت کو مزید برداشت نہیں کریں گے وہ دن دور نہیں جب چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں موجودہ حکومت کا خاتمہ ہوگا*

Post a Comment

Previous Post Next Post