*بی این پی گوادر کے وفد کی کہدہ علی کی سربراہی میں الیکشن کمشنر گوادر سے ملاقات*
*گوادر(بی این سی نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع گوادر کے وفد کا بی این پی کے سی سی ممبر کہدہ علی کی سربراہی میں الیکشن کمشنر گوادر سمیع اللہ سے ملاقات کی،ملاقات میں وفد نے گوادر کے حالیہ ہونے والی حلقہ بندیوں پر اپنی تشویش و تحفظات کا اظہار کیا۔وفد نے الیکشن کمشنر کو بتایا کہ موجودہ حلقہ بندی میں گوادر کے بہت سے یوسیز اور وارڈوں کو کم کردیا گیا ہے سابق دور میں گوادر کے 18 یوسیز تھے لیکن ان کو اب کم کرکے 12 کردیاگیا ہے جبکہ وارڈوں کا بھی یہی حال ہے گوادر کے متعدد وارڈ بھی کم کردیے گئے ہیں جو کہ گوادر عوام کے ساتھ ناانصافی ہے گوادر کے سابق حلقہ بندی کو بحال کردیا جاۓ تاکہ گوادر عوام کی حقوق کی پامالی نہ ہو۔الیکشن کمشنر گوادر سمیع اللہ نے وفد کو بتایا کہ میں آپ لوگوں کی خدشات کو حکام بالا تک پہنچاؤنگا اگر مزید آپ لوگوں کو تحفظات ہیں تو آپ تحریری طورپر الیکشن ٹریبونل مکران کو پیش کریں.وفد میں ڈسٹرکٹ کونسل کے سابق ممبران میر انور عبدالرحمن، شۓ مختار، یوسی پانوان کے سابق رکن اظہر کلمتی، سابق یوسی چیرمین پلیری جلیل احمد، سابق یوسی چیرمین گبد کلدان عبدالمجید شامل تھے۔*