BNC OFFICAL WEBSITE

 بی اے پی کا اجلاس، پی ٹی آئی سے تعلقات پر نظر ثانی پر غور،اخری بار وزیر اعظم کو تحفظات اگاہ کریں گے 

 *بی اے پی کا اجلاس، پی ٹی آئی سے تعلقات پر نظر ثانی پر غور،اخری بار وزیر اعظم کو تحفظات اگاہ کریں


گے*

 

*کوئٹہ (بی این سی نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کی اہم بیٹھک،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی صوبائی وزراء و اراکین صوبائی اسمبلی کی شرکت، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے تعلقات کا جائزہ، بی اے پی کی قیادت کا وفاقی حکومت کی جانب سے پارٹی کو مسلسل نظر انداز کی جانے پر ناراضگی کا اظہار،وفاق میں پی ٹی آئی کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہونے کے باوجود بی اے پی کو اس کا جائزمقام نہیں دیا جارہا۔وفاقی کابینہ میں بی اے پی کی نمائندگی نہ ہو نے کے برابر ہے۔اجلاس میں اتفاق،وفاقی کابینہ میں نمائندگی نہ ہونے سے بلوچستان میں احساس محرومی میں اضافہ ہو رہاہے۔بی اے پی وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کی غیر مشروط حمایت کر کے تھک چکی ہے۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا وزیراعلیٰ پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں۔اراکین کا مطالبہ۔وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ میں ان کے سامنے بی اے پی کے تحفظات آخری مرتبہ کھل کر رکھے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ۔مطالبات پورے نہ ہونے اور تحفظات دور نہ کرنے کی صورت میں بی اے پی مستقبل کا لائحہ عمل اختیار کریگی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post