کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستا ن عبدالقدوس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد تمام بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کرتے ہوئے
کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دینے اور استصواب رائے کرانے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی شروع سے حمایت کرتا ہے جو عالمی ادارے کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے، کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیرپرزبردستی قبضے کے ذریعہ کشمیری عوام کے حقوق کوپامال کرتے ہوئے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم وجبر جاری رکھے ہوئے ہے۔