BNC OFFICAL WEBSITE

 عمران خان کو چیلنج کرتاہوں اگر الیکشن سے نہیں ڈرتے تو اسمبلی توڑ دیں، بلاول بھٹو*

 *عمران خان کو چیلنج کرتاہوں اگر الیکشن سے نہیں ڈرتے تو اسمبلی توڑ دیں، بلاول بھٹو*



*ملتان : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو چیلنج کرتاہوں اگر الیکشن سے نہیں ڈرتے تو اسمبلی توڑ دیں، لانگ مارچ سے پہلے ہی عمران کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں، عوام کے معاشی، جمہوری، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے نکلیں گے،عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اب پارلیمان کا اعتمادبھی اٹھنا چاہپیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام ہمارا دین اور جمہوریت ہماری سیاست ہے، امید ہے ہمارا نظریہ ہر گھر تک پہنچے گا، پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ 27فروری کو کراچی سے اسلام آباد کیلئے نکلیں گے، پیپلزپارٹی نے کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے، پیپلزپارٹی شروع دن سے اس ناجائز نااہل حکومت کا پہلے دن سے مقابلہ کرتے رہے، ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کرتے رہے، پیپلزپارٹی نے پہلے ہی دن اس وزیراعظم کو سلیکٹڈ قرار دیا اور ایکسپوز کردیا۔انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کررہے تھے،آئی ایم ایف کا بجٹ پاس کرا رہے تھے تو ہم نے عوام کو پیغام پہنچایا تھا کہ یہ عوام دوست اور ملک دوست معاہدہ نہیں ہے، بلکہ عوام اور ملک دشمن معاہدہ ہے، آئی ایم ایف ڈیل پاکستان کی ڈیل نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل ہے، جب دوسری جماعتوں کے ساتھ تھے اور ضمنی الیکشن سے بھاگ رہے تھے تو ہم نے اعلان کیا جس نے بھاگنا ہے بھاگو لیکن پیپلزپارٹی ان کا ہر ضمنی الیکشن میں مقابلہ کرے گی۔عمران خان کو ہر ضمنی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،پی ڈی ایم جماعتوں کا خیال تھا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے دے دیں، پی ٹی آئی کیلئے کھلا میدان چھوڑ دیں، لیکن ہم نے کہا نہیں ہم مقابلہ کریں گے، پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کو اس کے گھر سے جہاں سے اس نالائق کو وزیراعظم بنایا گیا، ہم نے یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اتارا اور گھر میں گھس کر شکست دی، سی ای سی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ مارچ میں لانگ مارچ بہت دور ہے لیکن غربت بے روزگاری آج عروج پر ہے، ہمیں فوری ہی نکلنا چاہیے۔جس طرح آج رانا صاحب نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی، اور استقبال کیا کہ لانگ مارچ میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، ہماری کامیابیاں لانگ مارچ سے پہلے ہی شروع ہوگئی ہیں۔عوام کے معاشی، جمہوری، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہم نکل رہے ہیں، ہم عوام کو درخواست دیتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دو، عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اب پارلیمان کا اعتماد اٹھنا چاہپیے، کچھ ہمارے دوست جو پہلے عدم اعتماد کو نہیں مان رہے تھے اب وہ بھی مان گئے ہیں، ہم اسلام آباد پہنچیں گے اور عوامی ردعمل پوری دنیا کے سامنے ہوگا، کوئی انکار نہیں کرسکے گا، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں، عمران خان کو چیلنج کرتے ہیں اگر آپ بزدل نہیں اور عوام اور الیکشن سے نہیں ڈرتے تو لانگ مارچ سے پہلے اسمبلی توڑ دیں، الیکشن سے کیوں ڈرتے ہو؟سلیکٹڈبلدیاتی انتخابات کا دوسرا فیز بھی ہارے گا،عدم اعتماد بھی ہارے اور عام انتخابات میں بھی ہارے گا*

Post a Comment

Previous Post Next Post