*بلوچستان کا مسئلہ سیاسی، ریکوڈک معاہدے کو عوام کے سامنے رکھاجائے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ*
*کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے،صاف وشفاف انتخابات،حق حاکمیت پر اختیار دینے سمیت ریکوڈک معاہدے کو عوام کے سامنے رکھاجائے تاکہ سیاسی جماعتوں اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوں،سی پیک سے بلوچستان محروم جبکہ دیگر صوبے ترجیح رہیں،لاپتہ افراد سمیت صوبے کے مسئلے کے حل کیلئے حقیقی نمائندوں سے بات چیت ضروری ہے مسائل کا حل طاقت کی بجائے مذاکرات سے کی جائیں تو صوبہ اور ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو ”آن لائن“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے ریکوڈک منصوبے سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ رکھی گئی تھی جس میں مجھے بھی دعوت دی گئی تھی مجھے معلوم ہوا کہ ریکوڈک سے متعلق بریفنگ پارلیمانی ارکان کیلئے ہیں تو بلوچستان اسمبلی کا رکن نہ ہونے کی وجہ سے بریفنگ میں شرکت مناسب نہیں سمجھا،نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے مسائل پر ہمیشہ واضح موقف رکھاہے،ریکوڈک سے متعلق بھی واضح موقف ہیں بلوچستان کے عوام کے سامنے معاہدہ رکھاجائے تاکہ لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوں جس کے بعد فیصلہ کیاجاسکے گاکہ آیا معاہدے کی حمایت کی جائیں یا مخالف۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سی پیک سے بلوچستان میں کوئی کام نہیں ہواہے دیگر صوبوں میں ترقیاتی کام ضرور ہوئے ہیں لیکن ہم محروم ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کاایک بنیادی اہم مسئلہ لاپتہ افراد کاہے جس کا حل مذاکرات میں ہے،اس سلسلے میں حقیقی نمائندوں سے بات چیت کی جائے اور اس گھمبیر ہونے والے مسئلے کو حل کیاجائے،انہوں نے کہاکہ اگر صوبے کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق تسلیم کرکے صاف وشفاف انتخابات کرائے جائیں اور عوام کو اپنی مرضی سے نمائندوں کے انتخاب کا حق دیاجائے تو کوئی شک نہیں کہ مسائل کم ہونگے*