BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان کے نوجوان ناراض،وہ بھیک نہیں مانگتے اپنا حق چھیننا جانتے ہیں، بلاول*  

 *بلوچستان کے نوجوان ناراض،وہ بھیک نہیں مانگتے اپنا حق چھیننا جانتے ہیں، بلاول*

 



*نصیرآباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام کا اعتماداٹھ چکا ہے حکومت غلط پالیسوں پر گامزن ہوکر انسانی حقوق معیشت پرڈاکہ مارا ہے ڈاکہ زنی کو روکنے کیلئے پیپلز پارٹی میدان میں آچکی ہے 27فروری کو کراچی سے لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف نکلے گا بلوچستان کی عوام اور نوجوان ناراض ضرور ہیں مگرمحب وطن ہیں ظلم برادشت کرنے کے باوجود ملک اور ریاست کیلئے جدوجہد اورپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں کسی سے بھیک نہیں مانگتے اپنا حق چھیننا جانتے ہیں ایک مافیا ہیں جو سندھ اور بلوچستان کو پانی سے محروم اور دونوں کو آپس میں لڑانے کی سازش میں مصروف عمل ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد کے علاقے تمبو میں قبائلی شخصیت بابا غلام رسول عمرانی کی جانب سے پی پی پی میں شمولیت کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی پی پی کے لیڈروں نے بھی بلوچستان کے بہادر عوام کی طرح قربانیاں دیں ہیں اب وقت آچکا ہے کہ ہم ان زخموں پر مرہم رکھیں 27فروری کو کراچی سے اسلام آباد تک سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف نکالے جانے والے لانگ مارچ میں بلوچستان بلخصوص نصیرآباد کے عوام ہمارے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک ایسا مافیا کام کررہا ہے جو سندھ اور بلوچستان کو پانی سے محروم کرنے اور دونوں صوبوں کو لڑانے کے چکروں میں ہے ایریگیشن کے اسٹیکچر پر کسی نے بھی کام نہیں کیا پی پی پی اسے بہتر بنائے گی انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے بھی بھیک نہیں مانگتے ہم اپنے حقوق چھیننا جانتے ہیں اوچ پاور سے نصیرآباد کے عوام کو مفت بجلی دینا شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک خواب تھا۔انہوں نے کہاکہ قائد شہید ذولفقارعلی بھٹو نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کیلئے جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جام شہادت قبول کی لیکن عوام کے حقو ق پر سودے بازی نہیں کی ہے مگر پی ٹی آئی کے خان عوام سے روٹی کپڑا مکان چھینا چاہتا ہے مگر شہید ذولفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جیالے 27فرووری کو لانگ مارچ کرکے اقتدار سے بھگادیں گے انہوں نے کہاکہ میں بھی بلوچ نوجوانوں کی طرح ناراض ہوں ظلم برادشت کرتا ہوں تاکہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو حقوق غصب کرنے والوں سے جمہوریت کے ذریعے انتقام لیا جائے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی تو صوبے مضبوط ہونگے پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے وسائل بلوچ عوام کی تعمیرترقی پر خرچ کرے گی بلوچستان کے نہری نظام کو بحال کرکے چوری شدہ پانی کسانوں زمینداروں کو فراہم کرے گی اور کہاکہ بلوچستان میں ایری گیشن سسٹم کو تباہ کرنے والوں اور کسانوں سے زرعی پانی چھینے والوں کو ایک دن ضرور کسان کے انتقام سے گزرناپڑے گا اور کہاکہ نصیرآباد کی عوام لاڑکانہ کے پڑوسی ہیں انشاء اللہ سندھ اپنے پڑوسی کو حصہ کا پانی دے گا۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post