BNC OFFICAL WEBSITE

 پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ عنایت کاکڑ

 پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت


کرتے ہیں عنایت کاکڑ


کوئٹہ:پی ایس ٹو گورنر عنایت کاکڑ نے بیان میں کہا کہ نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بندوق کی نوک پر کوئی اپنا موقف مسلط نہیں کرسکتا سیاسی مسائل بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل ہونے چاہیئں ،سیکورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی، رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ نوشکی اور پنجگور جیسے پرتشدد واقعات قابل مذمت ہیں،مسائل کو گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، بندوق کی طاقت سے کوئی بھی اپنا موقف مسلط نہیں کرسکتا ایسا کرنے سے مسائل کم نہیں بلکہ زیادہ بڑھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو بھی قوتیں اس وقت ٹکراؤ میں ہیں انہیں بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہیے سیاسی مقاصد کے لئے پر امن جدجہد کا راستہ اختیار کرنا بہتر ہے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اور بندوق سے قومیں تباہ ہوتی ہیں کوئی بھی قوم تشدد سے کامیاب نہیں ہوئی انہوں نے دونوں حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے

Post a Comment

أحدث أقدم