BNC OFFICAL WEBSITE

ٹاپ ٹین کی اہمیت نہیں ہے، وزیراعظم کا مجھ پر اعتماد ہی اطمینان ہے، شاہ محمود قریشی*

 *ٹاپ ٹین کی اہمیت نہیں ہے، وزیراعظم کا مجھ پر اعتماد ہی اطمینان ہے، شاہ محمود قریشی*



*اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک کسی ریویو کمیٹی کے ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں ہے اور وزیراعظم کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے جو ان کا اطمینان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چوہدری برادران سے ملاقات کرنے سے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو دھچکا لگا ہے۔چوہدری صاحبان سیاسی لوگ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ حکومت اور ریاست کے مفادات ایک ہیں۔ وزیر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ کیا مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت مسلم لیگ ق کو دینے کے لیے تیار ہے؟ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر دس وزارتوں کو تعریفی اسناد دیں جس کے بعد سے کئی وزرا نے اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا۔کچھ وزیروں نے پس پردہ بات چیت کے دوران کہا کہ غیر منتخب افراد پر مشتمل جائزہ کمیٹی کس طرح کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتی ہے۔ 10 بہترین افراد کی کارکردگی فہرست میں جن لوگوں کو جگہ نہیں ملی وہ وزیروں کو دیے گئے نمبروں کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتے نظر آتے ہیں۔ ایک وزارتی ذریعے کا کہنا تھا کہ شہزاد ارباب کی زیر قیادت کمیٹی نے وزیروں کو نہیں بتایا کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا طریقہ کار کیا ہے ایک اور وزیر نے شکایت کی کہ ”کارکردگی“کے حوالے سے 70 نمبر رکھے گئے تھے جن کی بنیاد پر کچھ اہداف طے کیے گئے تھے، جبکہ باقی 30 اہم ترین نمبر جائزہ کمیٹی کے جائزے کیلئے رکھے گئے تھے۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزرا کو ایوارڈ دینے کا معیار کیا تھا، اس کی سمجھ نہیں آسکی، اس بارے میں سمجھانا چاہئیے تھا۔پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 9 مہینے کی کارگردگی پر ایوارڈ دئیے گئے، مجھے ایوارڈ نہ ملنے پر کوئی مسئلہ نہیں،بہت سے وزرا ناراض ہو گئے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post