BNC OFFICAL WEBSITE

 چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حکومت کو بلوچستان کے طلباء کے مسائل حل کر نے کی ہدایت

 *چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حکومت کو بلوچستان کے طلباء کے مسائل حل کر نے کی


ہدایت*

*اسلام آباد : چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے حکومت کو بلوچستان کے طلباء کے مسائل حل کر نے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو سینٹ کاجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینٹرز نے طلباء کے مطالبات کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ بلوچستان میں میڈیکل سٹوڈنٹس کے ساتھ غیر مساوی سلوک ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم سی کے حکام نے جارحانہ رویہ اپنایا ہوا ہے،پی ایم سی کے صدر اور نائب صدر کمیٹی اجلاس میں بھی پیش نہیں ہوتے،انکی گردنوں میں سریہ آیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاک ہمیڈیکل کے چار سال بعد بھی ایک اور امتحان لے رہے ہیں،ان بلوچستان کے طلبہ کے لیے بات چیت کرنا ضروری ہے۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ایچ ای سی نے بلوچستان یونیورسٹی کے فنڈز میں کمی کردی، سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی کو ماہانہ پانچ کروڑ مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنخواہیں پوری نہیں ہورہی، گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، جس کی وجہ سے صنعتیں تباہ ہورہی ہیں، میڈیا معاشرے کی آواز ہے، میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگانا چاہیے، جمہوریت کے لئے میڈیا کا بڑا کردار ہے۔اجلاس کے دور ان چیئر مین سینٹ نے حکومت کو طلباء کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ پی ایم سی کو بلائیں کچھ سینٹرز ساتھ بیٹھیں اور مسئلے کا نکالیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post