*میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے،چودھری فیملی پر پورا اعتماد ہے،وزیراعظم
*
*اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت کی صحت یاد آئی، چودھری فیملی پر پورا اعتماد ہے، مونس الہی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، چین 5 ہزار بڑے ڈیم بنا چکا، ہم نے اب تک صرف 2 بڑے ڈیم بنائے، ڈیمز نہ بننے کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، اگر ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، تھر اور بلوچستان میں بھی زمین پڑی ہے، پانی کی کمی ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے لانگ ٹرم پلاننگ کی، کاشتکاری کیلئے پانی ذخیرہ کرنا بہت ضروری ہے۔ پیر کو پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ بین الااقوامی سمپوزیم کی تقریب کا انعقاد وزیراعظم آفس کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا جس میں امریکہ،چین سمیت مختلف ملکوں کے معروف ماہرین سمپوزیم نے اظہار خیال کیا سمپوزیم سے انجینئر سمیت پاکستان کی انفرادی قوت کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی سمپوزیم کا مقصد ڈیم اور بڑے پن بجلی کی منصوبوں کی تعمیر رائج تکنیکی اور مالی حکمت عملی کو اجاگر کرنا ہے ڈیمز اور بڑے پن کے بجلی کی تعمیر میں مشکلات اور ان کے ممکنہ حل پر بھی اظہار خیال کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہ چین پانچ ہزار بڑے ڈیمزبناچکا ہے جبکہ ہم نے 1960کے بعد سے صرف دو ڈیمز بنائے اس کوتاہی کی وجہ سے ہمارے ملک کو بہت بڑا نقصان ہوا جب دنیا میں بجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو پاکستان میں اس کی قمیت میں اضافہ ہوجا تا ہے۔ جسکی وجہ سے عوام پر بوجھ پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے چین کی کامیابی کا راز طویل المدتی منصوبہ بند ی ہے اگر آج ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو ملک میں بجلی مہنگی نہ ہوتی ڈی آئی خان میں زرخیز زمین موجود ہے وہاں صرف پانی کی ضرورت ہے ڈیم نہ بنانے کی وجہ سے ہم پانی ذخیرہ نہ کرسکے اگر پانی سے بجلی نہ بناتے تو ہمیں بجلی مہنگی نہ پڑتی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بہت اچھی سائٹ پر ہے مونس الہٰی نے کالا باغ ڈیم پر بات کی ہے ڈیمز سے بجلی بنانے سے ماحول صاف ہوتا ہے کالا باغ ڈیم کی وجہ سے سندھ کے عوام کو تحفظات ہے کالا باغ ڈیمز سے سندھ کے عوام کو فائدہ ہوگا کالاباغ ڈیمز بنانے کے لئے سندھ کے بھائیوں کو رضامند کرنا پڑے گا ہمیں سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے،گھبرائی ہوئی اپوزیشن کو ایک دم چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال یاد آگیا چوہدری شجاعت حسین بہترین انسان ہیں چوہدری شجاعت کا سیاست کا بہترین تجربہ ہیں ہمیں ق لیگ اور چوہدری برادران پر پورا اعتماد ہیں،ہمارا دشمن سندھ کے بھائیوں کو ورغلانے کی کوشش کررہا ہے کے پی اور بلوچستان اور تر میں لاکھوں ایکڑ زمین خالی ہے مونس الہیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میٹنگ سے گھبرانا نہیں چاہیئے پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنماء گھبراتے نہیں ہیں میں نے تحریک انصاف کے تمام کارکنان کی ایسی تربیت کی ہے وہ گھبرائیں گے نہیں، میری حکومت نے الیکشن کی سوچنے کے بجائے آگے کی پلاننگ کی۔*