BNC OFFICAL WEBSITE

 سیکورٹی کے نام پر پنجاب میں بلوچستان کے لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، صدر رحیم آغا

 سیکورٹی کے نام پر پنجاب میں بلوچستان کے لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، صدر رحیم


آغا

*کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، اسلم اچکزئی، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللّٰہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی، حاجی حسن خلجی، منظور ترین، فیض محمد داوی، محمد طاہر جدون، غنی آغا اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں لاہور میں ہونے والے ہونے والے دہشتگردی کی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر سیکورٹی کے نام پر پنجاب میں بلوچستان کے لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے جوکہ انتہائی تعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور ایک قابل مذمت عمل ہے اور انجمن تاجران بلوچستان ایسے تعصبانہ سوچ کی مذمت کرتی ہیں انہوں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر عرفان سعید،نومنتخب جنرل سیکرٹری منظور بلوچ اور تمام نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب کابینہ تجربہ کا اور سینئر صحافیوں پر مشتمل ہے اور بلوچستان کے صحافی کم وسائل اور کھٹن حالات میں اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو انجام دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور نو منتخب کابینہ میں سینئر اور تجربہ کار صحافی حضرات منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے بلوچستان میں صحافی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے بیان میں کہا ہے کہ انجمن تاجران بلوچستان جوکہ اپنے تاجروں کے حقوق کیلئے ہر وقت آواز بلند کرتی ہے اور اسی آواز کو صحافت کے ذریعہ اعلیٰ حکام تک پہنچا یا جاتا ہیں اور صحافت ایک ریاست کی بنیادوں میں چھوتے ستون کی حیثیت رکھتا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان میں صحافیوں کو وہ سہولیات مہیا نہیں کی گئی ہیں جو انہیں ضرورت ہو اور انجمن تاجران بلوچستان صحافیوں کے حقوق پر ہر وقت انکے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی*

Post a Comment

أحدث أقدم