BNC OFFICAL WEBSITE

 تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، سردار یعقوب ناصر

 *تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، یعقوب ناصر


*

*لورالائی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مرکزی رہنماء و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے ہمیں تمام اراکین نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے حکومتی اتحادی جماعتوں سے بات فائنل ہے صرف مشاورت کا عمل جاری ہے، یہ با ت انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عوام کو جلد بڑی خوش خبری ملنے والی ہے عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد تمام اپوزیشن پارٹیاں مل کر نئے وزیر اعظم کے نام کو آخری شکل دینگے اور جمہوری طور پر یہ مرحلہ بھی طے کر لینگے جبکہ صوبوں میں بھی تبدیلی لائی جائیگی،انہوں نے کہا کہ ہم تمام کام آئین کے دائرے میں رہ کر کرینگے کوئی غیر قانونی کام نہیں کرینگے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف حکومت میں آنے کیلئے تحریک نہیں چلا رہی ہم ملک میں الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے اور ملک میں آئین کے تحت تمام اداروں کو چلنے کی تحریک چلا رہے ہیں جس میں پی ڈی ایم کو کسی حد تک کامیابی بھی ملی ہے آج ملک میں عوام کو سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے ملک بھر میں بائی الیکشن میں پی ڈی ایم کو کامیابی مل رہی ہے جو کہ ہماری تحریک کے بدولت ممکن ہوا،انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ (ن) میں وزیر اعظم کیلئے کوئی نام فائنل نہیں ہوا اور اور نہ ہی اب اسکا وقت آیا جو بھی فیصلہ اس حوالے سے ہوگا وہ قائد ن لیگ میاں نواز شریف صدر میاں شہباز شریف پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ میں طے کرینگے،انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ میاں نواز شریف پر تاحیات پابندی ختم ہو جائیگی اور میاں صاحب چھوتی مرتبہ عوام کے ووٹوں سے ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونگے شریف خاندان میں وزیر اعظم کے عہدے پر کوئی اختلاف نہیں ہے یہ ہمارے سیاسی مخالفین کا ناکام پروپیگنڈہ ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی حکومت کو جلد لے ڈو بے گی حکومت اس وقت انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے وزیراعظم ملک بھر میں سی پیک سمیت تمام ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں انکے دور حکومت میں ملک بھر میں کوئی میگا پروجیکٹ نہیں بنا،انہوں نے کہا کہ قوم کو صرف پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کے چکروں میں لگا دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نہ ای وی ایم مشین کے تحت الیکشن کو تسلیم کرینگے اور نہ ہی ڈیلی ویجیز چیئرمین نیب کی یکطرفہ اور ناانصافی پر مبنی انتقامی فیصلوں کو مانتے ہیں آج تمام قانون سازی ایوانوں میں زبردستی کے ساتھ کرائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کا ایک بہت بڑا بحران سر پر منڈلا رہا ہے جبکہ بجلی کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر 292 ارب کا اضافہ ائی ایم ایف کے کہنے پر پلان بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی کسی چیز کیلئے تیاری ہی نہیں ہوتی سردی کے موسم میں گیس کا بحران عوام کیلئے ایک بہت بڑا عذاب ثابت ہورہا ہے بلوچستان میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے عوام تاجرز اور زمینداروں کو مشکل کا سامنا ہے حکومت بجلی کے مسئلے کا فوری نوٹس لے، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود حکومت کوئی کمی نہیں کررہی ہے اور بدستور عوام سے پچاس روپے سے زائد کے ٹیکسز وصول کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو اسلام آباد میں پڑہاؤ ڈالی گی اور آئی ایم ایف کی نمائندہ حکومت کو گھر رخصت کرنے تک واپس نہیں آئیگی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم