BNC OFFICAL WEBSITE

پشتوانخوا میپ ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے ، محمودخان اچکزئی

 *پشتونخوا میپ ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے ، محمودخان


اچکزئی*

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی آئینی حق ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماں ڈاکٹر حفیظ مندوخیل ، ڈاکٹر بہار شاہ، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر سرفراز ساسولی و دیگر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق محمود خان اچکزئی کو آگاہ کیا اور بتایا کہ گزشتہ چار ماہ سے ہسپتال حکومتی غفلت کی وجہ سے بند ہے ینگ ڈاکٹرز جائز مطالبات کیلئے سراپا احتجاج ہیں بے گناہ ہونے کے باوجود ینگ ڈاکٹرز کو ایک ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نومنتخب چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوا میپ پہلے بھی ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت کرچکی ہے اور اب ایک بار تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات ہر انسان کا آئینی حق ہے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جمہوری حق ہے اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے۔

Post a Comment

أحدث أقدم