*بلوچستان کا مسئلہ صحت،تعلیم،روزگاراور ترقی کے سوا کچھ نہیں،جام کمال*
*کوئٹہ :سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بلوچستان کامسئلہ گورننس،انسانی انتظام،معیار کے ساتھ صحت،تعلیم،روزگار اور ترقی کے سوا کچھ نہیں ان مسائل میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہیں،بلوچستان وپاکستان دشمن عناصر اندرونی وبیرونی دشمنوں کے ساتھ مل کر ملک کو غیرمستحکم کرنے کوشش کررہے ہیں موجودہ حکومت ہمارے اقدامات کو ہائی جیک کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ جام کمال نے کہاکہ بلوچستان کا مسئلہ انسانی انتظام، معیار کی بہتری، موجودہ دور کی ضروریات، صحت، تعلیم، خدمات، روزگار، ترقی کے برابر، تحصیل کی سطح پر گورننس کی فراہمی اور انصاف کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ان مسائل کے حل میں صرف اور صرف رکاوٹ کرپشن ہے۔دشمن اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور پاکستان کے استحکام اور امن کو غیر مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں،انہوں نے چیف منسٹر ڈیلوری یونٹ کی جانب سے منصوبے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام ہماری کابینہ میں پہلے ہی منظور کیا گیا تھا، اس کی رسمی کارروائیاں کی گئیں اور یہاں تک کہ اسورنس کمپنی کا عمل بھی یہ افسوس ناک ہے کہ اس حکومت نے اسے کس طرح زیر التوا رکھا… اس لئے وہ ہمارے اقدامات کو ہائی جیک کرنے کے بجائے کام کرنے پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔*