BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان کو فنڈ دینے کے نام پر عوام کے آنکھوں میں جھول دھونکا جارہا ہے، مولانا عبدالواسع*  

 *بلوچستان کو فنڈ دینے کے نام پر عوام کے آنکھوں میں جھول دھونکا جارہا ہے، مولانا عبدالواسع*

 



*کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو بدحالی سے دوچار کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا، اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے بلوچستان کو فنڈ دینے کے نام پر عوام کے آنکھوں میں جھول دھونکا جارہا ہے جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، نیازی اب مزید جھوٹے وعدوں اور دعوؤں سے عوام کو دھوکے میں نہیں رکھ سکتا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اب ان کے ہر عزائم کو ناکام بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ناصر العلوم لورالائی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں مارچ میں کامیاب دورے شروع کریں گے جس کے دوران مختلف سیاسی و قبائلی عمائدین جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کریں گے جس کے بعد لانگ مارچ کیلئے تیاریاں کی جائے گی کیونکہ موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا وقت آپہنچا ہے، اب وہ جتنے بھی بلوچستان کے دورے اور اعلانات کریں ان کا کوئی فائدہ نہیں۔ آج کے برسراقتدار حکمرانوں نے جس طرح ملک کی معاشی حالات خراب کو خراب کیا اور عوام کو مہنگائی کی طرف دھکیلاہے اس کا جواب انہوں نے دینا ہوگا، جمعیت علما اسلام موجودہ حکمرانوں کی اقتدار ختم کرنے کیلئے نکلی ہے اور اب پی ڈی ایم جمعیت علما اسلام کے نقش قدم پر چل کر موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہی ہے بلوچستان کو گزشتہ تین سالوں کے دوران وفاق نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور اب عمران نیاز ی اپنی ناکام پالیسیوں کو چھپانے کیلئے صوبے میں ترقی کا ڈرامہ رچا کرعوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنادیا، وزیراعظم کو گلہ ہے کہ بائیڈن فون نہیں کرتا اور مودی فون نہیں اٹھاتا، حالت یہ ہوگئی ہے کہ چین بھی ناراض ہوگیا ہے، مہنگائی نے عام آدمی کے خواب چکنا چور کردیے ہیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post