*صوبے میں قومی شاہراہوں کی بروقت تکمیل بالخصوص خانوزئی کے قریب زیر تعمیر بائی پاس پر علاقے کے عوام کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئیں. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد
آغا*
*کوئٹہ 9 فروری: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جمیل بوستان ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران صوبے میں زیرتعمیر قومی شاہراہیں اور خانوزئی کے عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. وفد نے گورنر بلوچستان کو خانوزئی کے قریب زیر تعمیر بائی پاس سے متعلق علاقے کے عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر گورنر بلوچستان نے وفد کو یقین دلایا کہ نہ صرف قومی شاہراہ کی تعمیر کے کام کی رفتار کو تیز کیا جائیگی بلکہ آپ کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے بہت جلد عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے اور کوئٹہ تا ژوب قومی شاہراہ کی بروقت تکمیل بالخصوص خانوزئی کے قریب زیر تعمیر بائی پاس پر علاقے کے عوام کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئیں ہیں.*