*گورنر بلوچستان کا ثانیہ نشتر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار*
*کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی سینیٹر و چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور لواحقین کو صبروہمت عطا کرنے کی خصوصی دعا کی۔*