BNC OFFICAL WEBSITE

غریب عوام کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ کے منصب تک پہنچا، میر عبدالقدوس بزنجو

 غریب عوام کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ کے منصب تک پہنچا، میر عبدالقدوس بزنجو


*کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وہ غریب عوام کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ کے منصب تک پہنچے ہیں انکے نزدیک عوام کے مفادات سب سے زیادہ اہم اور مقدم ہیں جن کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کے دور دراز علاقوں سے آئے لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا وزیراعلیٰ کی ہدایت کے تحت وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے دروازے دوردراز علاقوں سے آئے افراد کیلئے کھلے رہے اور وزیراعلیٰ نے تمام لوگوں سے علیحدہ بات کر کے انکے مسائل معلوم کئے اور اجتماعی مسائل کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے وزیراعلیٰ نے ملاقات میں موجود نوجوانوں سے کہا کہ حکومت نے بہت بڑی تعداد میں آسامیاں مشتہر کی ہیں لہزا وہ ان پر بھرتی کے لئے درخواستیں دیں انہوں نے کہا کہ نوجوان مطمئین رہیں بھرتی صرف میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر ہوگی وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے روزگار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کی پیش نظر ریڈ زون کو ختم کردیا گیاہے ملاقات کرنے والے افراد نے ریڈ زون کے خاتمے کے وزیراعلیٰ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا اور انکا شکریہ ادا کیا۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post