*حلقہ بندی کاکام شیڈول کے مطابق 31جنوری کو مکمل کیا گیا ہے،عطاء اللہ بروہی*
کوہلو: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عطاء اللہ بروہی کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندی کاکام الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 31جنوری کو مکمل کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کوہلو کو 7وارڈ میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ تحصیل کوہلو کے 3 یونین کونسل ،تحصیل ماوند کے 5 یونین کونسل ،تحصیل کاہان کے9 یونین کونسل ،سب تحصیل تمبو کے 4یونین کونسل اور سب تحصیل گرسنی کے 2یونین کونسل تشکیل دیئے گئے ہیں۔
اسی طرح مجموعی طور پر میونسپل کمیٹی کے وارڈ ،ڈسٹرکٹ کونسل میں 23یونین کونسل اور 155وارڈ بنائیں گئے ہیں جسے مورخہ یکم فروری کو پبلش کردیا ہے اس سلسلے عوام الناس اپنے اعتراضات 02فروری سے 16فروری تک حلقہ بندی اختیارات ،ریجنل الیکشن کمیشن سبی کے دفتر میں جمع کراسکتے ہیں ۔