BNC OFFICAL WEBSITE

آئندہ عام بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ایک بار پھر برسراقتدار آئیگی، جمال شاہ کاکڑ*

 *آئندہ عام بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ایک بار پھر برسراقتدار آئیگی، جمال شاہ کاکڑ*



*کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی ترجمان جماعت بنے گی آئندہ عام وبلدیاتی انتخابات میں پارٹی ایک بار پھر بلوچستان میں برسراقتدارآئے گی کیونکہ اس وقت ہماری جماعت صوبے کے طول وعرض میں پھیل گئی ہے تمام عہدیداروں اور کارکنوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کو صوبے بھر میں فعال ومنظم بنائیں اوراپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو منظم اور مضبوط کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سبی ڈویژن کے تنظیمی امور سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈیرہ بگٹی،کوہلو،ہرنائی،زیارت اور سبی سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے شرکت کی۔ڈویژن کی سطح پر پارٹی کومضبوط فعال بنانے کیلئے عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں میاں محمدنوازشریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان میں ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ(ن) برسراقتدار آئے گی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف تنظیمی سرگرمیاں بحال رکھیں بلکہ ووٹوں کے اندراج ودیگر امور سے متعلق ضلعی سطح پر الیکشن کمیشن کے حکام سے رابطے میں رہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کو صوبے بھر میں فعال ومنظم بنائیں امید ہے کہ تمام ساتھی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو منظم اور مضبوط کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے، پارٹی کی فعالیت میں نظریاتی کارکنوں کااہم کردار ہوتاہے اس لئے ضروری ہے کہ تمام نظریاتی ورکرز کو ساتھ لیکر چلیں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم