BNC OFFICAL WEBSITE

وزیر5 بلوچستان کا پی کے میپ کے نومنتخب قائدین کو مبارکباد*

 *وزیراعلیٰ بلوچستان کا پی کے میپ کے نومنتخب قائدین کو مبارکباد*



*کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چھٹے کانگریس میں محمود خان اچکزئی کو پارٹی چیئرمین، مختیار یوسفزئی کو جنرل سیکرٹری اور دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے نظم و ضبط اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ وہ جماعت جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کے تمام عہدیداران کا انتخاب ایک جمہوری طریقے سے عمل میں لائے۔ وزیر اعلی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تمام نومنتخب عہدیداران جمہوری کلچر و روایات کے استحکام کے لیئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے وزیر اعلی نے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی اور دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post