*کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ گزشتہ تین سالوں میں کئے گئے اقدامات کو خطرے میں ڈال دے، جام کمال
*
*کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم کسی ایسے فارمولے کی اجازت نہیں دیں گے جو مخلوط حکومت کے منصوبوں اور گزشتہ تین سالوں میں کئے گئے اقدامات کو خطرے میں ڈال دے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، جام کمال خان نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کے پاس اپوزیشن کے ساتھ جو بھی فارمولا یا سمجھ ہو، ہم کسی ایسے فارمولے کی اجازت نہیں دیں گے جو مخلوط حکومت کے منصوبوں اور گزشتہ تین سالوں میں کئے گئے اقدامات کو خطرے میں ڈال دے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عبدالقدوس بزنجو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس عمل کو روکا جائے۔*