BNC OFFICAL WEBSITE

صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے سے حقائق سامنے آنے پر مزید چشم پوشی عوام دشمنی ہوگی۔گورنر بلوچستان بلاتاخیر میڈیکل یونیورسٹی کے مفاد میں غیر آئینی انتظامیہ کو برطرف کرے

 صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے سے حقائق سامنے آنے پر مزید چشم پوشی عوام دشمنی ہوگی۔گورنر بلوچستان بلاتاخیر میڈیکل یونیورسٹی کے مفاد میں غیر آئینی انتظامیہ کو برطرف کرے


۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے معیار تعلیم کو غیر تسلی بخش قرار دیا جانا اور صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے کارکردگی کا جائزہ کے حوالے سے ایچ ای سی کو طلب کردہ کاغذات کی عدم فراہمی نے میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کے جھوٹے دعووں کی کلی کھول دی ہے۔

صوبے کے واحد میڈیکل یونیورسٹی کے موجودہ غیر آئینی وائس چانسلر کے ناقص پالیسوں اور جھوٹے دعووں کی بدولت صوبے کے میڈیکل کے طلبا کا قیمتی وقت اور سرکاری وسائل کا ضیاع کیا گیا۔عوام کے وسائل کا بے دریغ استعمال اہداف میں ناکامیوں پر غیر آئینی میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کا احتساب کیا جائے۔ 

پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ وردک رہنما تحریک بحالی بی ایم سی۔ڈاکٹر الیاس بلوچ وائس چئرمین تحریک بحالی بی ایم سی ۔میرزیب شاھوانی جنرل سیکرٹری تحریک۔بحالی۔بی ایم سی۔ باسط شاہ ترجمان تحریک بحالی بی ایم سی

Post a Comment

Previous Post Next Post