کرپٹ ٹولہ مسلط کرنے کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں‘ رحمت بلوچ
جمہوریت کوبحال کرکے اداروں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے‘
حب میں گفتگو
لسبیلہ(این این آئی)نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر وزیر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نااہل لوگوں مسلط ہونے کے باعث تعلیمی ادارے آج بند ہورہے ہیں جھالاوان میڈیکل کالج پروجیکٹ کو بند کر دیا گیا ہے ملک میں سو ل مارشل لاء نافذ ہے جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے میرحاصل بزنجو کابیانیہ نیشنل پارٹی کا بیانیہ ہے مرحوم نے تجویز دیا تھی کہ ملک کو فعال اداروں کی ضرورت ہے جمہوریت کو بحا ل کرکے عوام پررحم کیاجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی سیکرٹریٹ حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیااس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان رجب علی رند ،لسبیلہ کے صدر عبدالغنی رند ،صوبائی نائب صدر خورشید رند ،ایڈووکیٹ اکرم ،ایڈووکیٹ شہباز ،نظام الدین رند ،واجہ عبدالغنی رند ،روشن جتوئی اورکارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی سابق وزیر نے کہاکہ کرپٹ ٹولہ مسلط کرنے کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں ہمارا روزاول سے موقف ہے کہ عوام کی رائے کااحترام کیاجائے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جو