BNC OFFICAL WEBSITE

وزراء  کے قلمدان کامسئلہ آج یا کل میں حل ہوجائے گا،قدوس بزنجو

 *وزراء کے قلمدان کامسئلہ آج یا کل میں حل ہوجائے گا،قدوس بزنجو


*

*کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ وزراء کے قلمدان کامسئلہ آج یا کل میں حل ہوجائے گا، 18ویں ترمیم کے باعث وزراء کی تعداد محدود ہیں تاہم سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کرینگے۔ ینگ ڈاکٹرز کے مسائل حل کئے جائیںگے ،ژوب میں خاتون پر پولیس کے تشدد کے واقعہ کانوٹس لیاگیاہے قصور وار کو قرارواقعی سزا دی جائے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وزراء کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ نئے وزراء کی قلمدانوں سے متعلق صورتحال واضح ہے آج یا کل میں قلمدان بھی سونپ دئیے جائینگے ،ژوب میں پولیس کی جانب سے خاتون پر تشدد کے واقعہ کانوٹس لیاہے اور قصور وار کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ پہلے صوبے میں احتجاج کیلئے ہائی کورٹ کی مداخلت ہوتی رہی ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا بلکہ ینگ ڈاکٹرز کے روڈوں پر آنے سے پہلے ہی کمیٹی بنا دی گئی تھی ڈاکٹرز انتہائی اہم شعبے سے منسلک ہے وہ لوگوں کے علاج کرتے ہیں حساس شعبے کی وجہ سے عدالت عالیہ نے مداخلت کی ہے لیکن ہم مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز کے مسائل حل کئے جائینگے امید ہے کہ وہ لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیںگے اور علاج ومعالجے کی سہولیات میں کوئی کمی نہیں لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک کیلئے جمعیت کی جانب سے سپورٹ کیاگیا تاہم جمعیت علماء اسلام نے حکومت کا حصہ بننے سے انکار کی دیگر پشتون وزراء کو کابینہ کا حصہ بنالیاگیاہے 18ویں ترمیم کی وجہ سے وزراء کی تعداد محدود ہیں اور سب کو اکومیڈیٹ نہیں کرسکتے تاہم سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کرینگے*

Post a Comment

أحدث أقدم