BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا کلچر متعارف کرایا، میر ضیاء لانگو

 *بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا کلچر متعارف کرایا، میر ضیاء


لانگو*


*کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے صوبائی وزیر مواصلات عارف جان محمد حسنی اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا درین اثناؤزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگوسے ایکسین پی ایچ ای،ایکسین سی این ڈ بلیو قلات اور  بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان نے وزیر داخلہ آفس میں ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں عمومی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی کارکنوں نے وزیر داخلہ کو ترقیاتی امور پر سفارشات او رتجاویز پیش کیں۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا کلچر متعارف کرایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قلات کے ہر گاوں اور ہر علاقے میں جاؤں گا اور عوام کی خدمت کروں گا۔سردار رول خان جتک، ماما خان جان نیچاری،ڈاکٹر نسیم لانگو،بابو جمعہ خان نیچاری،میرنذیر احمد لانگو، ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post