BNC OFFICAL WEBSITE

تعلیم سے ہی معاشرے کی اور افرادی ترقی ممکن ہے، لیاقت شاہوانی*

 *تعلیم سے ہی معاشرے کی اور افرادی ترقی ممکن ہے، لیاقت شاہوانی*



*کوئٹہ: صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے ٹیچرز کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ تعلیم سے ہی معاشرے کی اور افرادی ترقی ممکن ہے۔ دنیا بھرمیں صرف وہی اقوام کامیاب و کامران ہیں جن کے پاس دنیا کے جدید علوم ہیں اور خصوصاً سائنس نے انہیں مالی و معاشی اور سماجی خوشحالی سے روشناس کرایا ہے یہ سب کچھ اساتذہ کی بدولت ہے۔آج یہی وجہ ہے کہ امریکہ،برطانیہ و دیگر ترقی یافتہ ممالک کے صدو ر و دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران اپنی ریٹا ئرمنٹ کے بعد یونیورسٹیوں و کالجوں میں پڑھانے کو اہمیت دیتے ہیں اور وہ اپنے نوجوانوں سے اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کیلئے ٹیچرز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور ہمیں اس جانب خصوسی توجہ کی ضرورت ہے ہم اساتذہ کو آج کے اس دن کی مناسب سے انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور یہی امید ہے کہ ہمارے اساتذہ طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کر کے صوبے و ملک کو پسماندگی سے نکالنے میں کامیاب ہونگے۔ اس وجہ سے پوری قوم کی توجہ ا پنے اساتذہ پر مرکوز ہیں۔ہماری صوبائی حکومت بھی شعبہ تعلیم میں اساتذہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور انہیں اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ممالک کے سکالرشپ فراہم کئے جا رہے ہیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post