BNC OFFICAL WEBSITE

جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا: آرمی چیف*

 *جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا: آرمی چیف*



*راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ملک کے امن و استحکام کےلیے اپنے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں بہادری کے کارناموں اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔   آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور اعزازات پانے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی جب کہ اس دوران 47 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 6 افسران، 7 جے سی اوز اور 12 فوجی جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔ آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان اور افسران حقیقی ہیرو ہیں، جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا، مادر وطن کےلیے جان کی قربانی سے بڑی کوئی چیز نہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post