BNC OFFICAL WEBSITE

میر عبدالقدوس بزنجو صاحب سب سے پہلے آپ کو قائد ایوان نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں*  *امید ہے آپ کے کاندھوں پر جو ذمےداری ڈالی گئی ہے آپ اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے آپ تنگ ہے آپ عوام کو مایوس نہیں کریں گے* ، *ذرا جرآت کے ساتھ*  میر اسلم رند

 *میر عبدالقدوس بزنجو صاحب سب سے پہلے آپ کو قائد ایوان نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں* 

*امید ہے آپ کے کاندھوں پر جو ذمےداری ڈالی گئی ہے آپ اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے آپ تنگ ہے آپ عوام کو مایوس نہیں کریں گے* ،

*ذرا جرآت کے ساتھ* 


*میر اسلم رند*

آج رات گئے باپ پارٹی کی طرف سے ایک خبر چلائی گئی ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی نے مشترکہ قائد ایوان نامزد کر دیا ہے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے باپ پارٹی نے باہمی اتفاق و اتحاد سے اپنا قائد ایوان نامزد کر دیا آج کے بعد وہ افوائیں بھی دم توڑ گئی جو اس انتظار میں تھی کہ کب باپ پارٹی میں قائد ایوان کے مسلے پر اختلافات پیدا ہو اور ھم اسے بڑہا چڑھا کر پیش کریں عقلمندی کا تقاضا بھی یہی تھا جلد سے جلد قائد ایوان منتخب کیا جائے تاکہ بلوچستان میں سیاسی بے چینی عدم استحکام و پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو گزشتہ 2 ماہ سے بلوچستان میں حکومت کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا تھا عوامی مسائل میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا تھا سونے پے سہاگہ کا کام گزشتہ روز چیف سیکٹری بلوچستان نے تمام صوبے کے ترقیاتی فنڈ روک کر کیا ،  آج بلوچستان کے سارے دفاتر میں ہوک کا سماہ تھا گزشتہ ماہ 14 اکتوبر کے بعد جب سے سیاسی کشمکش کا آغاز ہوا تھا تمام بیوروکریسی نے ذمےداری لینا چھوڑ دیا تھا کیونکہ بے یقینی کے دور میں کو جی بھی کام نہیں کرنا چہاتا  سب اس پریشانی میں تھے اب آگے کیا ہو گا کون کس وزیر کا پسندیدہ سیکٹری ہو گا کون سا وزیر کس سیکٹری کا ڈیمانڈ پیش کریں گا ہمارے ملک میں سیاست اور سرکاری دفاتر پسند اور ناپسند کی بنا پر چلتے ہیں 

جناب میر عبدالقدوس بزنجو صاحب اس دو ماہ کے دوران بلوچستان کے عوام نے آپ کا اور آپ کے تمام ٹیم کا بہت ساتھ دیا ہے آپ سے لوگوں کو بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں ھم بلوچستانی عوام آپ سے امید رکھتے ہیں کہ آپ کے دور میں سرکاری پوسٹنگ میں خرید و فروخت کا بازار نہیں لگے گا  ، فنانس اور پی اینڈ میں پیسے لیکر ریلیز نہیں دیئے جائیگے ، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائیگی ، امان کے بارے میں کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔کلاشنکوف بردار غنڈے بازاروں میں سرعام نہیں گھومے گے کوئٹہ شہر بلوچستان کا دارالخلافہ ہے اس کا سب سے بڑا مسلہ ٹریفک انجینیئرنگ بیرو ہے ہے اندھیرا پن ہے صفائی کی صورت حال بہت خراب ہے جام صاحب کے لاڈلے گزشتہ ایک سال سے صرف جام صاحب کو خوش کرنے میں مصروف تھے امید ہے آپ ان مسائل پر ایمرجنسی بنیادوں پر عمل در آمد کروائیں گے ، ‏‎جام کمال صاحب تمام تر اچھائیوں اور خوش گفتاریوں کے باوجود عوام کا دل نہ جیت سکے.بے روزگاری کم نہ کروا سکے ملازمتوں کی خرید فروخت پر اپنے وزراء کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ایم پی ایز کا کرپشن و کمیشن  10 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو گیا تھا ، آفیسروں کا اکسیپٹنس 6 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہو گیا ہے جام صاحب اردو اچھی بول لیتے ہیں صرف گفتار کی غازی ثابت ہوئے بیروزگاری میں اضافہ ہوتا گیا پورے پاکستان میں ملازمین کی تنخواہیں 25 فیصد بڑھائی گئی لیکن حاتم طائی وزیر اعلی جام کمال  نے سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہیں 15 فیصد بڑہا دی ، مہنگائی کا تناسب 200 فیصد اور تنخواہیں صرف 15 فیصد ۔صحت و تعلیم کے لئے عمارتیں بنتی گئی لیکن عوام صحت و تعلیم سے محروم رہے بلوچستان میں ہر محکمہ کا ملازم روڈو پر احتجاج کرتا رہا لیکن جام صاحب میں لچک کی کوئی نشانی دکھائی نہ دی ۔900 کلو میٹر کا فاصلہ تہے کر کے اپنے بچوں کے جنازے لیکر ان کے در پر مرد خواتین بیٹھے رہے لیکن جام صاحب تو جام ہے ان غریب لاچار لوگوں سے ملاقات یا مذاکرات ان کے شان کے خلاف تھا ، یہ باتیں اس لئے لکھ رہا ہوں اچھا حکمران اپنے یا دوسرے کی غلطیوں کو دیکھ کر سبق سیکھتا ہے آخر میں ایک گزارش اور ہے وہ یہ کہ آپ کی ماشاءاللہ یاری دوستی حد سے زیادہ ہیں اور بلوچستان میں درباریوں کی بھی کمی نہیں چند چہرے ایسے ہیں جو ہر دور میں وزیر اعلی  ہاوس کی ؟ زینت و رونق بنتے رہے ہیں نواب ثناہ اللہ زہری کے آفس میں ایسے لوگوں نے ٹھکانا بنا لیا تھا کہ نواب صاحب کے لئے بدنامی کا سبب بنتے رہے گزشتہ 15 سال میں اگر فیس بک کی تصاویر چیک کریں تو یہی اشخاص لیڈر بدل بدل کر فیس بک کی زینت بنتے رہے اگر آپ کو بھی ایسے لوگوں سے پیار ہے تو برائے مہربانی شام 5 بجے کے بعد ان کی خاطر تواضع اپنے گھر میں کریں وزیر اعلی ہاوس میں ایسے درباریوں کی وجہ سے اپنے لئے بدنامی کا باعث نہ بنائیں ۔ہو سکتا ہے آپ کو ہماری یہ باتیں پسند نہ آئیں لیکن یہ عوام کے دل کی آواز ہے کرسی آنی جانی چیز ہے لوگ ہمیشہ کردار اور کام کرنے والے کو یاد کرتے ہیں ورنہ وقت ایسے گزر  جاتا ہے کہ پتہ بھی نہیں لگتا ،، ھم عوام آپ کے ہر اچھے کام کی حوصلہ افزائی کریں گے اور ہر غلط کام کی نشاندہی کریں گے ۔۔۔

Post a Comment

أحدث أقدم