*سی پیک پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، چیئر مین سی پیک اتھا رٹی*
*اسلام آ با د : پاکستان میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین خالد منصور نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے اور یہ چین کے ساتھ مشترکہ مفاد اور تعاون کا حامل منصوبہ بھی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ گوادر بندرگاہ کی ہی مثال لی جائے تو یہ منصوبہ مقامی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائے گا اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ اب سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مختلف منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو فروغ ملے گا۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے جنوب۔جنوب تعاون دفتر کے قائم مقام ڈائریکٹر عبدالطیف نے چین کو جنوب۔جنوب تعاون کے لیے ایک مثال اور انتہاءِی مددگار قرار دیا۔ چین دوسرے ترقی پذیر ممالک کو نہ صرف ترقی کی راہ دکھاتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ انہیں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ ان کے خیال میں چین نے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کی ہے۔*