*ہم وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کیلئے 2ہفتوں کی مہلت دیتے ہیں، ظہور بلیدی*
*کوئٹہ: ناراض وزراء کی پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پر بی اے پی کے 11اور چند اتحادی اراکین نے عدم اعتماد کا اظہار کیاہے،عدم اعتماد کی وجہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بے چینی ہے، ہم وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کے لیے 2ہفتوں کا وقت دیا تھا، وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر ہمارے درمیان اختتلافات کا تاثر دینے کی کوشش کی، بی اے پی کے ناراض اراکین کی تعداد 14سے 15ہے، وزیراعلیٰ سے کہتے ہیں وہ وزارت اعلی فوری استعفیٰ دیں، ہم تحریک عدم کی صورت میں اسمبلی جائیں بہتر ہے کہ وزیراعلیٰ خود ہی استعفیٰ دیں۔*