BNC OFFICAL WEBSITE

حکومت نے جام کمال کی قیادت میں بلوچستان بھر میں ترقیاتی عمل شروع کئے ہوئے ہیں، عبدالخالق ہزارہ*

 *حکومت نے جام کمال کی قیادت میں بلوچستان بھر میں ترقیاتی عمل شروع کئے ہوئے ہیں، عبدالخالق ہزارہ*



*کوئٹہ:صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں جہاں صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل شروع کیے ہوئے ہیں وہاں عوام کو خصوصا نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کھیلوں و تفریحی مواقعوں کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان شعبوں میں کام کرنے والے غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کو تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر موسیٰ خیل و صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی و سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی و ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹوویٹیز آصف لانگو و دیگر اور شائقین کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ذاتی دلچسپی سے صوبے میں تحصیل و سب تحصیل کی سطح سے لے کر ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر تک کھیلوں کے گراؤنڈذ جمنازیم اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر رواں سال کی مالی بجٹ میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بعض پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معاشرے کی منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے کھیلوں و تفریح سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس ضمن میں اگر کوئی انفرادی طور پر یا غیر سرکاری تنظیمیں شہر اور دیہاتوں میں سرگرم عمل ہے تو ان کو صوبائی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبے میں صوبائی سطح پر گیموں کے میگا ایونٹ منعقد کرانے کے لیے منصوبہ بندی بھی جاری ہیں تاکہ ہمارے ہونہار کھلاڑی صوبائی و قومی سطح پر اپنی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کریں دریں اثنا دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مسلم فٹبال کلب چمن اور ہزارہ کمبائنڈ فٹبال کلب کوئٹہ کے مابین کھیلا گیا جوکہ پہلے آف میں دلچسپ میچ کے بعد مسلم کلب چمن نے ہزارہ کمبائنڈ فٹبال کلب کوئٹہ کو ایک گول دیکر برتری حاصل کی جبکہ دوسرے آف کا میچ شروع ہونے کے بعد کوئی گول نہ ہوسکا اور یوں مسلم کلب چمن نے 1 گول کی برتری سے دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کر لی، تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر نے ونر اور رنر آپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور منتظمین میں شیلڈ اور انعامات بھی تقسیم کئے اور انہوں نے اس میگا ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت مستقبل میں بھی اس طرز کے میگا ایونٹ کی سرپرستی جاری رکھے گی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم