BNC OFFICAL WEBSITE

بی اینڈ آر واشک منصوبے میں ایک ارب سے زائد کی رقم کرپشن کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، زابد علی ریکی*

 *بی اینڈ آر واشک منصوبے میں ایک ارب سے زائد کی رقم کرپشن کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، زابد علی ریکی*


*واشک:(اسٹاف رپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ بی اینڈ آر واشک کی نگرانی میں واشک تا پلنک روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری کام کیا جارہا ہے جس سے منصوبے کے ایک ارب سے زائد کی رقم کرپشن کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، نیب اور اینٹی کرپشن واشک تا پلنک روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری کام کا نوٹس لیکر کاروائی کریں اور عوام کا پیسہ ضائع ہونے سے بچائیں،یہ بات انہوں نے واشک کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،میر زابد علی ریکی


نے کہا کہ حکومت نے ہر طرف کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ایک ارب بائیس کروڑ کی خطیر رقم سے بی اینڈ آر واشک کی زیر نگرانی واشک تا پلنتاک روڑ میں ناقص و غیرمعیاری کام جاری ہے تاہم کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں کریش کی بجائے رگنتاک ندی سے بجری ڈالی جا رہی ہے جس کے ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ منصوبہ گزشتہ دور میں شروع ہوا تاہم ٹھیکیدار نے اس میں کرپشن کی تاہم عوامی شکایت پر سے ٹھیکیدار نے تین سال بعد غیرمعیاری کام شروع کردیا ہے ٹینڈر میں روڑ کی چوڑائی 26فٹ ہے مگر بہ مشکل 20فٹ پر کام ہو رہا ہے کئی مہینوں سے سڑک پر آبپاشی بھی نہیں کی جارہی انہوں نے کہا کہ نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن کرپشن کا نوٹس لیکر ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں*

Post a Comment

أحدث أقدم