*لوگوں کے اعتماد سے ہم کامیاب ہوئے ہیں، شازین بگٹی*
*سبی: وزیراعظم پاکستان کے مشیر قومی مفاہمتی عمل پاکستان وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ سبی سمیت حلقہ انتخاب کی عوام نے جمہوری وطن پارٹی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کیا اب ہماری ذمے داری ہے کہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان بھر کی عوام کو درپیش مسائل کا تدارک ممکن بنائیں جمہوری وطن پارٹی بلا رنگ ونسل خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت کے شعبوں کی ترقی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے میگا پروجیکٹ لائیں گے پارٹی کارکناں ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کے مسائل کو حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی آرگنائزر سبی خان بشیر خان باروزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر دفوکل پرسن ملک مقصود احمد اعوان معروف قانون دان محمد رشید ایڈووکیٹ، عبدالرحمان بگٹی، عرض محمد بگٹی، شاہ مراد بگٹی، ظاہر خان باروزئی، علی جان، غازی خان بگٹی سردار عبدالکریم شاہین، سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی بھی موجود تھے وزیراعظم پاکستان کے مشیر قومی مفاہمتی عمل پاکستان وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت جمہوری وطن پارٹی پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے ہمیں اقتدار عزیز نہیں بلکہ ہمیں عوامی مفادات سب سے پیارے ہیں اسمبلیوں میں جانے کا مقصد علاقائی مسئلہ مسائل عوامی مشکلات کو حل کرنا ہے جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا آج عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ سبی سمیت حلقہ انتخاب میں شامل علاقوں کی ترقی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات کررہے ہے سبی ڈیرہ مراد جمالی سمیت بلوچستان بھر کا ہنگامی دورہ اسی مقصد کے لئے کررہا ہوں کہ لوگوں کے مسئلہ مسائل مشکلات کی معلومات مل سکے تاکہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے مکمل رپورٹ پیش کرکے بلوچستان کی عوام کا احساس محرومی کا خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ سبی سمیت حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنا ہماری ذمے داریوں میں شامل ہے اپنے اباؤاجداد کی راویات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان میں عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کا تدارک کریں گے بہت جلد سبی کا تفصیلی دورہ کروں گا کارکناں سمیت علاقہ کی عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیاجائے گا اس موقع پر ملک بشیر خان باروزئی نے سبی میں جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی کارکناں کے مسئلہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان کے مثالی امن کو بحال رکھنے میں کامیاب ہونگے جمہوری وطن پارٹی کو ہر چھوٹے بڑے علاقوں میں مکمل فعال بنایا جائے گا۔*