BNC OFFICAL WEBSITE

حکومت افغانستان سے پیاز کی درآمد بند کرے، انجینئر زمرک*

 *وفاقی حکومت افغانستان سے پیاز کی درآمد بند کرے، انجینئر زمرک*



*کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت افغانستان سے پیاز کی درآمد کو فوری طور پر بند کرے، یہ بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل ہے، جلد اس حوالے سے مشاورتی اجلاس بلا کر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو آگاہ کرینگے، تاکہ وہ اس اہم مسئلے کو وفاقی حکومت سے مزاکرات کے ذریعے توجہ مبذول کرائی جا سکے، تاکہ افغانستان سے پیاز کی درآمد کو روک لیں، بلوچستان کے زمینداروں کو ان کی فصل کی قیمت مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب کے دوران کیا، انکی توجہ اس جانب مبذول کرائی تو انہوں نے یقین دلایا کہ میں اس اہم مسئلے سے غافل نہیں ہوں*

Post a Comment

أحدث أقدم