*کوئٹہ: گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملک اور صوبے کی ترقی، خوشحالی، صحت و سلامتی کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملک اور صوبے کی ترقی، خوشحالی، صحت و سلامتی کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئی، ختم قرآن کی با برکت اور روح پرور محافل میں نمناک آنکھوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کی گئی اس بابرکت محافل میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ پاکستان اسوقت مشکل دور سے گزرہا ہے ہمار ا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کسی بھی قسم مشکل سے نکلا نہیں جا سکتا مشکلات کو آسان کرنے کا حل اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کی خاطر ہم سب کو ملکر کام کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے دریں اثناء گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ترجمان گورنر بلوچستان کے دفتر کا دورہ کیا*