پاکستانی حکام سے بارڈر ٹریڈ سے متعلق اہم اجلاس
اجلاس میں پاک ایران سرحد پر دوطرفہ تجارت کے منصوبوں پر غور
بارڈر ٹریڈ سے متعلق ٹوففٹی باڈر اور مند ردیگ بارڈ پر جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کے پائلٹ منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق
پاک ایران دوطرفہ تجارت سے گوادر اور کیچ میں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ڈپٹی کمشنر گوادر
ہمسایہ ملک ایران سے تجارت سے سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے میجر عبدالکبیر زرغون ڈپٹی کمشنر گوادر
جوائنٹ بارڈر مارکیٹس کے قیام سے خوردونوش کے اشیاء سرحدی علاقوں میں آسانی سے دستیاب ہوں گی ڈپٹی کمشنر گوادر میجر عبدالکبیر زرغون
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر ڈپٹی کمشنر کیچ اسسٹنٹ کمشنر گوادر ،انڈسٹریز ،سی او ایف سی سمیت دیگر سول اور عسکری حکام موجود تھے
جبکہ ایرانی وفد میں نگور چابہار پیشین کے سرحدی امور کے آفسران ٹریڈ اینڈ کامرس کے حکام شامل تھے