کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کوئٹہ شہر کا دورہ کیا، دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ٹیکنیکل ایڈوائزر سی اینڈ ڈبلیو مختار بھی ان کے ہمراہ تھے، چیف سیکرٹری کا جناح روڈ، زرغون روڈ، ائیر پورٹ روڈ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا،
اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، صوبائی حکومت کی کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،
چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، کوئٹہ شہر کے روایتی حسن کو بحال کیا جائیگا.