دہشتگردوں کی پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ ، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبد اللہ ظفر شہید
کوئٹہ: ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شاکائی میں دہشتگرد موجود ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے رات کو پٹرولنگ کی جارہی تھی ۔ پٹرولنگ کے دوران گزشتہ روز دہشتگردوں نے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں پاک فوج کے کیٹپن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔
کیپٹن عبداللہ ظفر شہید کی عمر 25 سال تھی اور وہ کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تعلق رکھتے تھے۔ افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔