سوشل میڈیا کا ایوارڈ نہیں ہمیں روڈوں پر بیٹھے ہمارے بچوں، مظلوموں کی آواز بننا پسند ہیں۔ ڈائریکٹر بی این سی
دوست محمد بلوچ
کوئٹہ( بی این سی رپورٹ )
بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ کا اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا کو بی این سی نیوز نے پازیٹیو استعمال کر کے عوام کی آواز بنایا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عالیہ نام نہاد سوشل میڈیا کو بلوچستان کی سوشل میڈیا کے آواز کے طور پر وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان سے ملوایا گیا ۔
جن کو بلوچستان کے حقیقی مسائل کے بارے میں علم بھی نہیں۔
بلوچستان نیوز چینل کا روڈوں پہ بیٹھے عورتوں ، بچوں، بچیوں، طلبإ و طالبات روڑوں پہ دھرنے دے اور ہم آنکھیں بند کرکے ایورڈ لیں یہ ہمارا وطیرہ نہیں رہا ہے بی این سی عام و عوام کا آواز بنا ہے جس کی عملی مثال ہر ایک کے سامنے ہیں ۔
>> ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بی این سی نیوز کا وژن اور مشن یہی ہے کہ ہم مظلوموں کے آواز بنے ہیں اور انشاءاللہ بنتے رہینگے اس پر ہمیں فخر ہیں۔یہ ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
>> ہم اپنے سارے فالورز سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں کے چیدہ چیدہ مسائل کو ہم تک پہنچانے میں ہماراساتھ دیں۔
>> ہمارے میسینجر پر ان مسائل کو ہمیں بیجھ دیں۔