BNC OFFICAL WEBSITE

BALOCHISTAN NEWS CHANNEL

 پنجگور.23.09.2020

عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ لیٹریسی آفس محکمہ سماجی بہبود ضلع پنجگور کی طرف سےمقامی اسکول میں سیمینار منعقد کیاگیا.ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود مکران  محمد عبدو خالد, پروفیسر ڈاکٹر حمزہ(کراچی یونیورسٹی), اسسٹنٹ کمشنر امجد سومرو,ڈی.ڈی.او امجد شہزاد , ملک مقبول صاحب اور دیگرمختلف اداروں کے سربراہان, ماہرین تعلیم  اور  سماجی شخصیات نے شرکت کی. مقرریں نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اعداد وشمار اچھے نہیں, صوبے کا نصف سے ذیادہ آبادی ناخواندہ افراد پر مشتمل ہے.جبکہ قوموں کی عروج وزوال خواندگی پر وابستہ یے. 

ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود مکران  محمد عبدو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناخواندگی کو ختم کرنے کیلئے محکمہ سماجی بہبود اقدامات اٹھارہی ہے.اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ لیٹریسی آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے.جو کہ علاقے کیلئے ایک خوش آئند بات ہے جس سے علاقائی سطح پر خواندگی کو فروغ ملے گا.

ڈی.ایل.او عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تعلیمی شرح کو دیکھتے ہوئے غیر رسمی تعلیم و تعلیم بالغان وقت کی ضرورت ہیں. محکمہ ہذا  کی طرف سے دونوں پروگرام جلد شروع کئے جارہےہیں.  غیر رسمی تعلیم سکولوں سے باہر بچے بچیوں کو دوبارہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیگا جبکہ تعلیم بالغان , بالغ افراد کیلئے بنیادی تعلیم سیکھنے کا نادر موقع فراہم کریگا.

 ڈسٹرکٹ لیٹریسی آفیسر نے پروگرام کی کامیاب انعقاد پر سوشل ویلفئر آفس کی بھرپور تعاون کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا.


Post a Comment

أحدث أقدم