BNC OFFICAL WEBSITE

درد اور درد رکھنے والے تحریر ریحانہ بلوچ BALOCHISTAN NEWS CHANNEL


ے

تحریر ریحانہ بلوچ

۔۔۔  اپنا درد تو کوئی حیوان بھی محسوس کرسکتا ہے اس میں کوئی لاجک کی بات نہیں کہ میں اپنا درد محسوس کررہا ہوں۔ دراصل حقیقت یہ ہے اور سوچنا اس بات پر ہے میں دوسروں کے درد کو کس حد تک محسوس کرسکتا ہو یا کر رہا ہوں۔ کچھ ایسے روئیے اور سلوک ہے جن پر ماتم کرنے کے سوائے ہمارے پاس کچھ بھی نہیں بچھا ہے۔ پتہ نہیں یہ چیزے غلامی کے صدقے ہمیں ملے ہیں یا ہمارے فرسودہ سماج کی وجہ سے مگر جو بھی ہو انتہائی غلط عمل ہیں۔

انسان کی درندگی حیوان سے کئی گناہ زیادہ ہوتا ہے فرق صرف اتنا ہے حیوان اس کو ایسے استعمال میں لاتا ہے جو سب دیکھ کر اور محسوس کرلیتے ہیں۔ اور انسان ایسے شاطر دماغی کے ساتھ برپور انداز میں چپاتا ہے۔ بلکل لاشعوری طور پر  اور کچھ اسے باعث فخر سمجھ کر بڑے سجھ دجھ کے پیش کرتے ہیں۔

ایک بات تہہ ہے جو آپ کرو وہ صحیح بلکل قابل تعریف اور ایسا ہی کام میں کرو تو میں غلط یہ کیا مہجرا ہے ایسا نہیں کے تم اپنے آپ کو آلہ سمجھ رہے ہو اور ہمیں نیچا اگر ایسا وہ تو سمجھ لینا وہ انسان انتہائی خود غرض، لالچی،انا پرست،انسان ہے۔ تو ایسے انسان سے کبھی کسی چیز کی توقع کرنا انتہائی بیوقوفی کے زمرے میں آئے گا۔ ایسے لوگ خود کو انتہائی شاطر سمجھتے ہیں مگر انکی اصلیت فریبی،دغابازی، مفاد پرست اور منافقت ہوتا ہے۔ ایسے لوگ کبھی بھی انقلابی کہنے کے زمرے میں نہیں آتے ہیں۔

Post a Comment

أحدث أقدم