BNC OFFICAL WEBSITE

حکومت گوادر کی ترقی اور پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے سیکریٹری پی ایچ آئی

 حکومت گوادر کی ترقی اور پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے سیکریٹری پی ایچ آئی



*گوادر(خ ن) یومیہ 40 لاکھ گیلن پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے سیکرٹری پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ صالح بلوچ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی، کمشنر مکران سید فیصل احمد آغا، ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر بلوچ، چیف انجنیئر جی ڈی اے سید محمد ایس ای کیسکو مکران فاروق احمد جھکرانی، ایس ای پی ایچ ای یار محمد، ایکسیئن پی ایچ ای شکیل بلوچ، ایکسیئن کیسکو امیر علی بگٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں گوادر کو فوری طور پر پانی کی بلا تعطل فراہمی، واٹر مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور روزانہ کے شارٹ فال کو ختم کرنے کیلئے مختلف تجاویز دی گئیں اور اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے واڈز اور محلوں کی سطح پر رابطہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو محکمہ پبلک ہیلتھ، جی ڈی اے، کیسکو اور نومنتخب عوامی نمائندوں پر مشتمل ہوگی اجلاس میں کیسکو کو ہدایت کی گئی کہ واٹر سپلائی والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھاجائے اجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای نے بتایا کہ کہ موجودہ حکومت گوادر کی ترقی اور یہاں کے لوگوں کو پانی فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کررہی ہے شہر میں پانی کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اجلاس کو بتایا کہ جی ڈی اے نے گوادر شہر کی مستقل بنیادوں پر پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کئے ہیں اور شہر کو بلاتعطل پانی سپلائی کرنے کیلئے شادی کور اور سوڈ ڈیم تک 158 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی ہے جس کے ذریعے روزانہ 25 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے پائپ لائن بچھانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جو آخری مراحل میں ہے تین مختلف مقامات پر واٹر ٹینکس زیر تعمیر ہیں جنکی تکمیل کے بعد گوادر میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا۔ کمشنر مکران سید فیصل آغا نے اجلاس میں شریک ماتحت افسران کو ہدایت دی کہ پانی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدگی کا احساس کریں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post