BNC OFFICAL WEBSITE

 شعیب ایوب ایک مزدور پیشہ شخص ہے جو مواچھ میں دکان چلا کر اپنی گزربسر کرتا ہے گزشتہ روز نامعلوم افراد کے ہاتھوں اسکا اغوا باعث تشویش ہے میر سلیمان سدوزئی


*پنجگور / بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سابق ضلعی فنانس سکریٹری میر سلیمان سدوزئی نے خدابادان کے رہائشی شعیب ایوب کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی ساوتھ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیاں میں کہا کہ شعیب ایوب ایک مزدور پیشہ شخص ہے جو مواچھ میں دکان چلا کر اپنی گزربسر کرتا ہے گزشتہ روز نامعلوم افراد کے ہاتھوں اسکا اغوا باعث تشویش ہے اور اسکے خاندان کے افراد انکے اغوا کی وجہ سے شدید کرب اور بے چینی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ بے ضرر انسان کے سرعام اغوا سے عوام میں شدید خوف پھیل چکا ہے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں انہوں نے کہا کہ  اس واقعہ پر اہل علاقہ افسردہ ہے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکریٹری آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی ساوتھ شعیب ایوب کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرکے غم زدہ خاندان کی اشک شوئی کرائی


ں*

Post a Comment

Previous Post Next Post