BNC OFFICAL WEBSITE

*سیاسی جماعتیں مردم شماری پر متحد ہو کر لائحہ عمل طے کریں،مقررین*

 سیاسی جماعتیں مردم شماری پر متحد ہو کر لائحہ عمل طے کریں،مقررین



*خضدار (بی این سی نیوز ) رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی میزبانی و صدارت میں میر سہیل الرحمٰن ہال خضدار میں ڈیجیٹل مردم شماری و خانہ شماری کے حوالے سے سیمینار کا انعقا د کیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا خضدار عارف بلوچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شماریات محبوب بلیدی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم قلات ڈویژن ظاہر کریم نے سیمینار کے شرکاء کو مردم شماری،خانہ شماری اور خود شماری کے حوالے سے بریفنگ دی سیمینار سے ایم پی اے میر یونس عزیز ہری،ایس ایس پی خضدار کیپٹن(ر) فہد خان کھوسہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء میر عبدالرحمن زہری،سماجی کارکن محترمہ ہماء رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری ایک سنجیدہ اور اہم مسئلہ ہے اس پر ہم سب کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا مقررین نے کہا کہ مردم شماری ہماری بقا کا مسئلہ ہے اگر ہم نے اس میں کوتاہی کی تو اس کے خطرناک نتائج ہونگے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے ذریعے ہی وسائل کی تقسیم ہوتی ہے،مقررین نے تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں و کارکنان سے اپیل کی کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس پر ہم سب کو ایک پارٹی بن کر سوچنا ہو گا لوگوں میں یہ شعو ر پیدا کرنا ہو گا کہ وہ خود شماری اور مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ مقررین نے ایم پی اے خضدار کی مردم و خانہ شماری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیش قدمی کر کے پہلی اینٹ رکھ دی ہے اب تمام سیاسی جماعتوں،صحافیوں،سماجی کارکنان اور عوام کی زمہ داری ہے کہ وہ اس خوبصورت اقدام میں اپنے حصہ کا کام احسن طریقے سے سرانجام دیں ،سیمینار میں بی این پی کے ضلعی صدر میر شفیق الرحمن ساسولی،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی،مولانا محمد اسحاق شاہوانی،تحریک انصاف کے محبو ب کرد،نیشنل پارٹی کے ناصر کمال انجمن تاجران کے ضلعی صدر حافظ حمید اللہ مینگل جھالاوان عوامی پینل کے سعید احمد قلندرانی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور کواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post