BNC OFFICAL WEBSITE

*سائلین کیلئے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ، اساتذہ کئ جائز مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرینگے، نصیب اللہ مری*

 سائلین کیلئے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ، اساتذہ کئ جائز مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرینگے، نصیب اللہ مری



*کوئٹہ(بی این سی نیوز ) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبے میں معیار تعلیم کی بہتری اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سیسا حقیقی کے صوبائی صدر شبیر احمد لانگو اور ہدایت اللہ غرشین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم عبدالرئوف بلوچ بھی موجود تھے ۔ وفد نے انہیں ایس ایس ٹیز گریڈ 17 ‘گزیٹڈ آفیسرز گریڈ 18 تا 20 کا تمام ریکارڈ، پروموشن، سینیارٹی لسٹیں، اے سی آر اور منٹس کے ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن عدم موجودگی جیسے مسائل سے آگاہ کیا ۔جس پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو فون کر کے تمام ریکارڈ ڈائریکٹوریٹ منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے جبکہ سیکرٹری نے بھی تمام ریکارڈ متعلقہ برانچ میں منتقل کرنیکی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ اساتذہ کا محکمہ میں کلیدی کردار ہے جن کے مسائل سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے اساتذہ اور دیگر سائلین کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں اساتذہ اپنے مسئلے کے حل کیلئے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں آخر میں وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post