BNC OFFICAL WEBSITE

*ماضی کی حکومتوں نے کروڑوں کے فنڈ لینے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، کلثوم نیاز بلوچ

 ماضی کی حکومتوں نے کروڑوں کے فنڈ لینے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، کلثوم نیاز بلوچ

 



*کوئٹہ :نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ کی زیرصدارت علمدار روڈ پر پارٹی کے انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کلثوم نیا ز بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی عہدیدار اور کارکن آنے والے الیکشن کےلئے تیاریاں شروع کریں پارٹی کی کامیابی پالیسی کی بدولت عوام کے پاس جاکر آنے والے الیکشن میں کلین سوئپ کرینگے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہے اور ان کی ہر سطح پر رہنمائی کرینگے ‘یہ بات انہوںنے علمدار روڈ پر اےن اے265ضمنی الےکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر ممبر ورکنگ کمےٹی سلمیٰ قرےشی‘ سادےہ بادےنی‘ سکےنہ بتول‘ صدےقہ‘ فاطتمہ چنگےزی اور دےگر نے بھی خطاب کےا ‘ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے ضمنی الیکشن اور عام انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال لازمی اور ضمیر کی روشنی میں کیا تو بہتری ضرور آئے گی،انہوں نے کہا کہ این اے 265کوئٹہ سٹی کے عوام16مارچ کو آری پر مہر لگا کر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر رمضان کو کامیاب بنائیں کیونکہ نیشنل پارٹی ہی کوئٹہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس مرتبہ عوام جھوٹے وعدے کرنے والی کو مسترد کردینگے جوصرف انتخابات میں ہی نظرآئے گی انہوں نے کہاکہ این اے 265 ضمنی انتخابات،عوا م اس مرتبہ جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو مسترد کریگی،NA265 کے ضمنی انتخابات میں عوام زیادہ سے زیادہ گھروں سے نکل کر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر رمضان اور انتخابی نشان ”آری“ کو ووٹ دیں کر کامیاب بنائیں‘نیشنل پارٹی اور انکے کارکنوں کی عوام کیلئے دن رات کی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،سیٹ جیتنے تک عوام سے ووٹ مانگے اور الیکشن جیتنے کے بعد عوام کو پیٹ دکھانے والے آج نہ جانے کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کروڑوں روپے فنڈز لینے کے باوجود ذاتی ا ثاثہ جات بنانے کے علاوہ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا‘ آج عوام بھی ان سب کو پوری طور پہچان چکی ہیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post